اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کابینہ اجلاس: سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹس کے قیام کی منظوری

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ نے صوبہ بھر میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹس کے قیام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹس کی منظوری

اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ نےپنجاب میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹس قائم کرنے کی منظوری دی جس میں ریپ اور بچوں پر ظلم و زیادتی کے مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کرکے منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا۔

دوران اجلاس کابینہ ارکان کو  ہتک عزت کے قانون میں ترمیم  اورسپیشل کورٹس قائم کرنے پر بریفنگ  دی گئی ، ہتک عزت کیس میں 90دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا، اس حوالے سے بل منظوری کے لئے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔

جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہو گا: مریم نواز

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا ، بل منظور ہونے پر ہتک عزت نوٹس بڑے اخبارات ، سوشل میڈیا ، کوریئر کے ذریعے دیا جاسکے گا۔

 اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی توثیق کردی گئی جبکہ صوبائی کابینہ نے آلٹر نیٹ ڈس پیوٹ ریزولُوشن ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دی، اجلاس میں چیئرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر ہٹانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

گندم کی امدادی قیمت  3900 روپے فی من مقرر

دوران اجلاس  پنجاب کابینہ  نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت مقرر کردی،  صوبائی کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا میرا عزم ہے، چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے لئے ڈیڑھ لاکھ  روپے تک بلاسود قرض دیں گے،  پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دے رہے ہیں۔

پنجاب کابینہ نے گندم خریداری پالیسی 25-2024 کی منظوری بھی دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے