پنجاب گورنمنٹ
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
02 Apr 2024
02 Apr 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اوراجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ پر رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،جلد از جلد کارروائی مکمل کر کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے ، خواتین کے خلاف تشدد میری ریڈ لائن ہے -