اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گارڈن ٹاؤن: خاتون کو تھپڑ مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون کو ہراساں اور تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ خاتون کو ہراساں کرنے کی کال 15 پر موصول ہوئی تھی۔

گارڈن ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور ناظم نے کرائےکے تنازع پرخاتون کو ہراساں کیا اورتھپڑ جڑ دیا جبکہ رکشہ ڈرائیور خاتون کا فون چھین کرفرارہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے