اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایکس کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر پی ٹی اے سے جواب طلب

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے مقامی وکیل حذیفہ نعیم کی جانب سے ایکس سروسز کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں  استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ  ایکس (ٹویٹر) کی بندش کو غیر قانونی قرار دے اور  ایکس  (ٹویٹر) تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

بعدازاں  عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے وکیل کو تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے