اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ چیلنج

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کو پی پی 32 سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کیخلاف چودھری محمد ارشد نامی شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن اور پرویز الہٰی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سنگل بنچ نے قانون کے منافی پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ چودھری پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینےکا  سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے