اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عائزہ خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزامل گیا

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈ ن ویزامل گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ انہیں یواے ای حکومت کی جانب سے گولڈن ویزاسے نوازا گیا ہے۔

عائزہ نے حکام سے گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے یادگار تصویر جاری کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "میں نے دبئی میں جو ناقابل فراموش یادیں تخلیق کی ہیں، خواہ وہ چھٹیوں کے دوران ہوں یا کام پر وہ دنیا بھر کے کسی بھی دوسرے تجربات سے بے مثال ہیں"۔

اداکارہ نے لکھا کہ دبئی مستقل طور پر ایک تعلق اور ہم آہنگی کا احساس فراہم کرتا ہے، جب بھی یہاں کا وزٹ کریں بالکل گھر جیسا محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس ملک کا مسلسل دورہ کرنے کی ایک اور وجہ مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی معروف شوبز و دیگر شخصیات یو اے ای کا گولڈن ویزا حاصل کر چکی ہیں جن میں ثنا جاوید، صبا قمر، یشما گِل، عمیر جیسوال، شاداب خان، اعظم خان و دیگر شامل ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے