اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاطف اسلم کی بیٹی کی ہمشکل بھی سامنےآگئی،حلیمہ کی ہمشکل کون ہے؟اور کس کی بیٹی ہے؟جانئے

25 Mar 2024
25 Mar 2024

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار عاطف اسلم کی بیٹی اور بھارتی اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کو سوشل میڈیا پر ہمشکل قرار دیا جانے لگا۔

حال ہی میں عاطف اسلم نے اپنی اکلوتی بیٹی حلیمہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو بیٹی کی پہلی جھلک دکھائی تھی، گلوکار کی ننھی پری کی تصاویر نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی بہت مقبول ہورہی ہیں۔پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین حلیمہ اور راحہ کپور کےدرمیان موازنہ کر رہے ہیں۔

مداحوں کا ماننا ہےکہ عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی راحہ کپور کے ساتھ غیر معمولی مشابہت رکھتی ہیں۔مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر حلیمہ اور راحہ کپور کی تصاویر کے فوٹو کولاج بنا کر شیئر کیے جارہے ہیں جن پر صارفین تبصرے کرکے دونوں اسٹارز کی بیٹیوں کو ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔

ایک مداح نے کہا کہ ہم سرحدوں سے تقسیم ہیں لیکن معصومیت سے متحد ہیں، ایک مداح نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس راحہ کپور ہے تو ہمارے پاس حلیمہ ہے۔زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے حلیمہ اور راحہ کپور کی خوبصورتی اور معصومیت کی تعریفیں کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ راحہ اور حلیمہ بہت مشابہت رکھتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے