اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم شاہ کو دھمکیوں اوربلیک میلنگ کا معاملہ،اسکارٹ لینڈ یارڈ حرکت میں آگیا ،ٹک ٹاکر کیلئےبڑا قدم اٹھالیا

25 Mar 2024
25 Mar 2024

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کودھمکیوں اور بلیک میلنگ کے معاملے پر اسکارٹ لینڈ یارڈ نے تحفظ فراہم کردیا۔

تفصیلات کےمطابق لندن پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حریم شاہ، جن کا اصل نام فضا ہے، انہوں نے پولیس کو کچھ لوگوں سے متعلق کی گئی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ ان کا  پیچھاکیا جارہا ہے اور  انہیں بلیک میل کرتے ہوئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔حریم شاہ نےکچھ لوگوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا تھا، جن سے اس کا مانچسٹر میں تعارف ہوا اور وہ ان کے ہمراہ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے حریم شاہ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر گمنام اکاؤنٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھیں۔یہ تنازع برطانوی پاکستانیوں کے ایک گروپ نے پاکستانی میڈیا کے ممبروں سے رجوع کرنے کے بعد شروع کیا جس میں الزام لگایا کہ حریم نے مانچسٹر میں 6 ہزارپاؤنڈ چوری کرلیے اور شہر سے لندن فرار ہوگئی۔

تاہم حریم نے رقم چوری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگانے والوں کو اس کے خلاف پولیس کے پاس جانا چاہیے اور اس کی تفتیش کرنی چاہیے، بجائے اس کے کہ وہ اسے سوشل میڈیا پر بدنیتی، دھمکیوں اور بلیک میل کے ذریعے بدنام کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے