اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.89
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241500 دس گرام : 207100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221373 دس گرام : 189840
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تھانہ حملہ کیس: صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے تھانہ شادمان حملہ کیس میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ خواتین 9 مئی واقعات میں ریاست مخالف سازش کا حصہ ہیں ، استدعا ہے  عدالت خواتین ملزموں کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان حملہ کیس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں خواتین ملزمان صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے