اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 299.03 قیمت فروخت : 299.57
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 347.04 قیمت فروخت : 347.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.71 قیمت فروخت : 183.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.30 قیمت فروخت : 202.67
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241700 دس گرام : 207200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221557 دس گرام : 189932
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2860 دس گرام : 2455
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس: سزاؤں کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور قریشی کی اپیلوں پر سماعت آج

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(لاہور نیوز) سائفر کیس میں سزاؤں کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر فاضل بنچ میں سے ایک جج کی مصروفیات کے باعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی تھی۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے سرکاری وکلاء کی تعیناتی سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے جبکہ عدالت نے جیل حکام سے سرکاری وکیل کی اڈیالہ جیل آمد و رفت سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بھی سماعت آج ہو گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے