اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے ایس پی شہربانو کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کا فیصلہ

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(لاہور نیوز) اچھرہ واقعہ میں خاتون کی جان بچانے والی اے ایس پی شہربانو کو قائد اعظم پولیس میڈل دینے کافیصلہ کرلیا گیا۔

اے ایس پی شہر بانو کوقائد اعظم پولیس میڈل دینے کی منظوری پنجاب کابینہ دے گی، اے ایس پی  شہر بانو کو قائد اعظم پولیس میڈل دیا جائے گا، چیف سیکرٹری اور آئی جی کے علاوہ دیگر افسران اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 یاد رہے کہ 25 فروری کو لاہور میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا، خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہر بانو نقوی کی بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے