اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی کارروائیاں، 640 کلو سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، مختلف کارروائیوں میں 640 کلو سے زائد منشیات برآمد جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب سے 230 کلو ہیروئن، 220 کلو کرسٹل برآمد کی گئی ، ماشکیل چاغی سے 100 کلو افیون اور 80 کلو چرس برآمدکرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب تین ملزمان سے 6.8 کلو ویڈ برآمدکی گئی جبکہ کھنہ پُل اسلام آباد سے 602 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔

ترجمان کابتانا ہے کہ ایک اورکارروائی راولپنڈی میں کی گئی جہاں صدر کے قریب دو ملزمان سے ڈھائی کلو چرس برآمدکرلی گئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے