اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم گیس کی قیمت میں اضافے پر برہم، اوگرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

25 Mar 2024
25 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعظم نے وزارت توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے فرانزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

شہباز شریف نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایک ماہ میں سرپلس بجلی کو کھپانے کیلئے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان پیش کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

وزیراعظم نے دو ہفتوں میں پاور اور پٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرض کا حل نکالنے کی ہدایت جبکہ دو ہفتوں میں گیس انفراسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے