اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان ترکیہ تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مریم نواز

25 Mar 2024
25 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکیہ تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، ترک سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں، انہیں ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔

ترک سفیر مہمت پیکاسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ میں برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں، پنجاب سے تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔

ملاقات کے دوران سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، ترک کمرشل قونصلر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے