اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

گورنر اور پرنسپل ایچی سن کالج اختلافات: احد چیمہ کا ردعمل بھی آ گیا

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب اور ایچی سن کالج کے پرنسپل کے درمیان اختلافات کے معاملے پر احد چیمہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اقتصادی امور احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک درخواست دی اس میں کیا بری بات ہے، یہ کہاں پر لکھا ہے پرنسپل بورڈ کے فیصلے کو نہیں مانے گا؟، گورنر پنجاب کے آرڈر میں غلط کیا ہے؟، انہوں نے تمام لوگوں کیلئے ایک جنرل پالیسی بنائی ہے۔

احد چیمہ کا کہنا تھا کہ  میری اہلیہ سرکاری ملازم ہیں، انہوں نے 2022 میں پرنسپل کو درخواست دی  جس میں کہا گیا ٹرانسفر ہو گئی ہے بچے شفٹ کرنے ہیں، پرنسپل صاحب نے کہا کہ چھٹیاں دیں گے لیکن مکمل فیس دینا ہو گی، میری اہلیہ نے کہا دونوں جگہوں پر مکمل فیس دینا مشکل کام ہو گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ میری اہلیہ نے پرنسپل سے کہا اپنی پالیسی ریویو کریں، پرنسپل نے اتفاق نہیں کیا تھا، میری اہلیہ نے گورنر پنجاب کو درخواست دی، گورنر نے معاملہ بورڈ کو ریفر کر دیا تھا، بورڈ 2019ء کا بنا ہوا ہے جس کا (ن) لیگ سے کوئی تعلق نہیں، بورڈ نے جنوری 2023ء میں معاملے کو سپورٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی مداخلت پر پرنسپل ایچی سن کالج مستعفی

احد چیمہ نے کہا ہے کہ بورڈ نے معاملے کو جنرل پالیسی کے طور پر منظور کیا، اس بورڈ میں میرا اگر کوئی اثر و رسوخ ہے تو بتایا جائے، ریکارڈ کی بات ہے بورڈ نے اس معاملے کو سپورٹ کیا، ہم نے کہا تھا بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کریں گے، پرنسپل صاحب نے بورڈ کے فیصلے کے باوجود ہمارے بچوں کو ٹرمینیٹ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرنسپل نے گورنر کے مانگے گئے ریکارڈ کو دینے سے انکار کر دیا، ہمارے بچوں کیلئے سپیشل ایسا کچھ نہیں کیا گیا، پالیسی کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے، بہت سارے دیگر سکولوں میں یہ پالیسی موجود ہے، کوئی سکول 10اور کوئی سکول 50فیصد بھی فیس لیتے ہیں، ہر سکول کی الگ الگ پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پرنسپل صاحب نے ذاتی حیثیت میں دو دفعہ مجھ سے رابطہ کیا، پرنسپل نے مجھے کہا اپنے بچوں کی حد تک مسئلہ حل کرا لیں اور پالیسی لیول پر ایجیٹیٹ مت کریں، میں نے دونوں دفعہ انکار کیا اور کہا ہمارا مسئلہ نہیں بورڈ پالیسی لیول پر فیصلہ کرے، جن ممبران کے ذریعے پرنسپل نے رابطہ کیا ان ممبران کا نام بھی سامنے لاسکتا ہوں۔

احد چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ  پرنسپل نے ایک سے زائد مرتبہ مجھے آفر کی، پرنسپل کو کہاصرف میرے لیے نہیں بلکہ جو فیصلہ کرنا ہے سب کیلئے یکساں طور پر کریں، گورنر اور پرنسپل کے کتنے ایشو زچل رہے ہیں اس پر کمنٹ نہیں کروں گا، یہ گورنر اور ان کے بورڈ کا معاملہ ہے، عطا تارڑ کا پرنسپل سے رابطہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے