اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سیاسی مداخلت پر پرنسپل ایچی سن کالج مستعفی

25 Mar 2024
25 Mar 2024

(لاہور نیوز) سیاسی مداخلت پر پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل اے تھامسن مستعفی ہو گئے۔

 مائیکل اے تھامسن  نے یکم اپریل سے سکول چھوڑنے اور داخلوں کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا، انہوں نے خط میں لکھا یکم اپریل کو چھٹی پر جا رہا، آئندہ داخلوں، انتظامی امور میں کردار نہیں ہو گا، بعض افراد کو ایڈجسٹمنٹ کرنے اور پالیسی سازی میں واضح فرق ہے، ایسے لوگ صرف ترجیحی سلوک پر اصرار کرتے ہیں، انتہائی ناقص حکمرانی کے تسلسل نے میرے پاس دوسرا راستہ نہیں چھوڑا۔

مائیکل اے تھامسن  نے اپنے خط میں لکھا پچھلے ایک سال سے گورنر ہاؤس نے نظم و نسق کی خرابی میں حصہ ڈالا، متعصبانہ اقدامات کے باعث آخر کار مجھے ایک لکیر کھینچنا پڑی، کامیاب سکول کا مداخلت اور ڈھٹائی سے ہدایات کا نشانہ بننا ناقابل یقین ہے، ہم سب نے مل کر ایچی سن کو نئی شکل دی ہے، نئی نسل پر بے پناہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، انہیں بیکار نہ رہنے دیں، دیانتداری سے خدمت کو اعلیٰ مقصد بنائیں، اس طرح قوم ترقی کریگی۔

گورنر ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے پرنسپل ایچی سن مائیکل اے تھامسن کا استعفا پہلے ہی منظور ہو چکا ہے، پرنسپل کا استعفا اگست 2024 سے منظور کیا گیا تھا، نئے پرنسپل کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کام کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے مائیکل اے تھامسن کا استعفا منظور کر لیا، پرنسپل ایچی سن کالج کے بعد سینئر ممبر بورڈ آف گورنرز بھی مستعفی ہو گئے، سینئر ممبر سید بابر علی نے عہدہ چھوڑ دیا، سید بابر علی نے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کے فیصلوں کی تائید بھی کی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا مؤقف

پرنسپل ایچی سن کالج کا استعفا اور ایچی سن کالج فیس معافی پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا مؤقف سامنے آ گیا، گورنر پنجاب کا کہنا ہے ایچی سن میں فیس معافی کا معاملہ مختلف انداز سے پیش کیا جا رہا ہے، احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی ایچی سن کالج میں نہ پڑھنے کے باعث معاف کی گئی، وفاقی وزیر احد چیمہ اور انکی اہلیہ اسلام آباد شفٹ ہو گئے تھے اور بچوں نے ایچی سن کالج میں تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ دیں تھیں، ایچی سن کالج میں تعلیم نہ لینے اور اسلام آباد شفٹ ہونے کے باوجود جو فیس کا نوٹس ملا اسکو معاف کیا گیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا ان بچوں کے علاوہ بھی کسی طالب علم کے سکول چھوڑنے کے بعد فیس نا لینے کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں، ایچی سن کالج کے پرنسپل نے گزشتہ سال ہی استعفی دے دیا تھا، ہماری درخواست پر وہ اگست 2024 تک عہدے پر کام کر رہے تھے، نئے پرنسپل ایچی سن کالج کے لئے سرچ کمیٹی پہلے سے نئی تعیناتی کے قریب پہنچ چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے