اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فٹنس کیمپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا اعلان، 'نیا خون' بھی شامل

25 Mar 2024
25 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

فٹنس کیمپ کل سے کاکول ایبٹ آباد میں شروع ہوگا، بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان کیمپ میں شریک ہوں گے۔

اعلان کردہ کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان شامل ہیں، افتخار احمد، عرفان خان، شاداب خان، عماد وسیم ، اسامہ میر، محمد نواز بھی فٹنس کیمپ جوائن کریں گے۔

فٹنس کیمپ میں مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی، حسن علی حصہ لیں گے، محمد علی، زمان خان، وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ فٹنس کیمپ کا مقصد نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے