اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ریٹائرمنٹ واپسی کے بعد محمد عامر فٹنس کیمپ جوائن کرنے کیلئے تیار

25 Mar 2024
25 Mar 2024

(ویب ڈیسک) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپسی کے بعد فٹنس کیمپ جوائن کرنے کی تیاری پکڑ لی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لے لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے لکھا کہ  زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کاموقع دیتی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے،بورڈ نے عزت دی اور بتایا آپ پاکستان کےلیے اب بھی کھیل سکتے ہیں۔

ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد فاسٹ باؤلر قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ سمیت نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، انگلینڈ اور پھر ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے