اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی جیت کے جشن میں مظلوم فلسطینیوں کو نہ بھولے

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے پاکستانی کھلاڑیوں کی مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

 کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار ایونٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔

چیمپئن بننے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شاندار فتح کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں کو نہیں بھولے اور اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران متاثر ہونے والے فلسطینی شہریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے گراؤنڈ کا چکر لگایا، اس دوران سٹیڈیم فلسطین کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا، فلسطین کے جھنڈے صرف یونائیٹڈ کے پاکستانی کھلاڑیوں نے تھام رکھے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے