اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9،شین واٹسن مہنگےترین کوچ بن گئے،کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟جانئے

18 Mar 2024
18 Mar 2024

(ویب ڈیسک) شین واٹسن ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کوچ ثابت ہوئے۔

رپورٹ کےمطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انھیں ڈیڑھ لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کیا، پاکستان روپے میں یہ رقم تقریبا4 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے، ایونٹ کے دوران شین واٹسن 28 دن پاکستان میں رہے، یوں انھوں نے یومیہ 15 لاکھ روپے وصول کیے، اس کے باوجود ٹیم کی کارکردگی میں مثبت تبدیلی نہ آ سکی، گوکہ اس بار گرتے پڑتے پلے آف میں تو رسائی حاصل کر لی لیکن پہلے ہی میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واٹسن کے اندازکوچنگ پر بھی سوال اٹھے، انھوں نے کئی معاملات میں من مانی کی، اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ اگلےپی ایس ایل میں بھی وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ بنیں، سابق ویسٹ انڈین اسٹار ویوین رچرڈز بطور مینٹور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ماضی میں ایک لاکھ ڈالر تک وصول کرتے تھے لیکن کوویڈ کے بعد معاوضہ کم کر کے 75 ہزار ڈالر کر دیا گیا تھا۔

سابق کوچ اور موجودہ ٹیم ڈائریکٹر معین خان کا ابتدا میں 50 ہزار ڈالر کا معاہدہ رہا،پلے آف اور پھر فائنل میں پہنچنے پر 10،10 ہزار ڈالر اضافی ملتے تھے، ٹیم اونر ندیم عمر کھلاڑیوں اور کوچز کو معاوضوں کی ادائیگی کے معاملے میں ہمیشہ سے بہت اچھی شہرت کے حامل رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے