اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملتان سلطانز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا، بہترین پرفارمنس پر عماد وسیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف آخری بال پر پورا کر لیا۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا، دونوں کی اوپننگ زیادہ دیر نہ چل سکی اور 26 رنز کے مجموعی سکور پر کولن منرو خوشدل شاہ کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

منرو کے بعد آنے والے آغا سلمان بھی مارٹن گپٹل کا کریز پر زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے اور صرف 11 بالز پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان شاداب خان بھی بیٹنگ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

پانچویں نمبر پر آنے والے بیٹر اعظم خان نے مارٹن گپٹل کے ساتھ مل کر تھوڑی مزاحمت کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 102 پر پہنچا دیا لیکن اس کے بعد مارٹن گپٹل 32 بالز پر 50 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

گپٹل کے آؤٹ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی اعظم خان بھی اسامہ میر کی بال پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ان کے بعد حیدر علی اور فہیم اشرف  کریز پر آئے اور جلد ہی آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔

فہیم اشرف کے آؤٹ ہونے کے بعد عماد وسیم اور نسیم شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی جس کی وجہ سے ہدف آخری بال پر پورا ہو گیا، نسیم شاہ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عماد وسیم 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے 2، 2، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محمد رضوان نے 26 اور خوشدل شاہ نے 11 رنز بنائے، یاسر خان اور ڈیوڈ ویلی نے 6، 6 سکور کیے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 5 اور شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ

کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور ٹائمل ملز اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

ملتان سلطانز سکواڈ

ملتان سلطانز میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، محمد علی اور عباس آفریدی شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے