16 Mar 2024
(ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹرعماد وسیم کی اہلیہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئرکی گئی،جسکو عماد نے اپنے اکاونٹ کی اسٹوری پر لگایا،ویڈیو میں کرکٹراپنی ننھی بیٹی کے ہمراہ بیڈ پر بیٹھے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹی والد کی اچھی پرفارمنس کے لئے دعائیں مانگ رہی ہے۔
خیال رہے کہ عماد وسیم نے ایلمینیٹر 1 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف عمدہ باولنگ کی تھی،عماد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔