اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

26 Feb 2024
26 Feb 2024

(لاہور نیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل9 کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 111 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، صائم ایوب نے 38، پاؤل والٹر نے 19، آصف علی نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ پشاور زلمی نے ایونٹ میں چار میچز کھیل کر دو میں کامیابی سمیٹی اور 2 میچز میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے