اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بلائنڈ کرکٹ سیریز: بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

26 Feb 2024
26 Feb 2024

(لاہور نیوز) بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔

دبئی سپورٹس سٹی میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورزمیں 9  وکٹوں کے نقصان پر 193 رنزبنائے۔194 رنز کا ہدف بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے پاکستانی بلائنڈ ٹیم کو 46 رنز سے شکست دی تھی جب کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے