اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل سیزن 9: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے آج کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہو گا، ایونٹ میں لاہور قلندرز کو پہلی جیت کی تلاش ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں، ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچز کھیلے اور تینوں میں ناکامی کا منہ دیکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے