اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی ایل میں شریک کرکٹرز کو معاوضے مل گئے

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز کو معاوضے مل گئے جب کہ معاہدے کے تحت بیشتر کو 70 فیصد رقم کی ادائیگی ہو چکی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی ان چند لیگز میں شامل ہے جہاں کھلاڑیوں کو معاوضوں کے معاملے میں پریشان نہیں کیا جاتا، پی سی بی نے ابتدا سے یہ سسٹم بنایا کہ فرنچائزز کے بجائے پلیئرز کو ادائیگی وہی کرتا ہے، بعد میں حساب کتاب کیا جاتا ہے،اس بار بھی کرکٹرز کو 70 فیصد معاوضہ ادا کیا جا چکا۔

معاہدے کے تحت باقی رقم لیگ کے بعد ملے گی، بیشتر کھلاڑیوں کو 50 ڈالر ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی بھی ہو چکی،ڈالر کا ریٹ 281 طے ہوا، یوں ہر پلیئر کو یومیہ 14 ہزار روپے مل رہے ہیں، پلے آف مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہونے پر بعد کے میچز کی رقم بھی ادا کر دی جائے گی۔

دوسری جانب ٹیم مالکان کو ڈگ آؤٹ میں بیٹھنے کی بھی مشروط اجازت ہے، انہیں منتظمین کو پیشگی طور پر بتانا ہوتا ہے، پھر دوران میچ کہیں جانے کی اجازت نہیں ہوتی، اگر گئے تو دوبارہ  ڈگ آؤٹ میں واپس نہیں آ  سکتے، انہیں موبائل فون، سمارٹ واچ یا کوئی اور کمیونی کیشن ڈیوائس بھی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

البتہ اگر وہ اونرز کیلئے مختص الگ ایریا میں بیٹھیں تو اس کیلئے کسی پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، میچ کے بعد ٹیم اونرز ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے ملاقات کیلئے جا سکتے ہیں، رواں ایونٹ میں فرنچائزز نے مالکان کی کئی ویڈیوز جاری کیں جس میں وہ میچ کے بعد پلیئرز سے بات چیت کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے