24 Feb 2024
(لاہور نیوز) ایرانی کیوئسٹ نے فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ اویس اللہ منیر کو شکست دیکر ایشین سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
قطر کے شہر دوحہ میں ہونیوالی ایشین سنوکر چیمپئن کے فائنل میں ایران کے کیوئسٹ نے اویس اللہ منیر کو دو کے مقابلے میں پانچ سیٹس سے ہرایا۔
اویس اللہ منیر نے سیمی فائنل میں ایرانی کیوئسٹ عامر سرکوش کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔