اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی اداکار سونو سود کی پاکستانی مداح سے ملاقات پر جذباتی پوسٹ

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں ایک پاکستانی مداح سے مختصر ملاقات نے بھارتی اداکار سونو سود کو جذباتی کردیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر پاکستانی مداح کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ترکی میں ایک فرشتے سے ملے ہیں۔

سونو سود نے لکھا کہ انہیں مداح کا نام یاد نہیں رہا لیکن اس پاکستانی مداح نے انہیں دیکھتے ہی گلے لگایا اور زبردستی بیس پونڈ کا ایک نوٹ انہیں تھما دیا۔

اداکار کے مطابق پاکستانی نے ان سے کہا ’میرے بیٹے، تم غریبوں کیلئے بہت شاندار کام کررہے ہو، یہ میری طرف سے ایک چھوٹی سے شرکت ہے‘۔

سونو سود نے بتایا کہ وہ پاکستانی مداح سے بہت متاثر ہوئے اور ان کے نزدیک یہ بیس پونڈ لاکھوں ڈالروں سے زیادہ بیش قیمت ہیں۔

واضح رہے کہ سونو سود اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ویلفیئر کاموں کیلئے بھی بہت معروف ہیں اور کرونا وبا کے دوران انہوں نے ممبئی میں اپنا ہوٹل میڈیکل پروفیشنلز کے حوالے کردیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے