اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی آج سالگرہ

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ سروں کی ملکہ اور صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین کی آج سالگرہ منائی جارہی ہے۔

ملک کی معروف گلوکارہ عابدہ پروین کے والد استاد غلام حیدر معروف موسیقار تھے جوان کے موسیقی کے استاد بھی تھے۔ انہوں نے 1977 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے گلوکاری کا آغاز کیا۔

عابدہ پروین نے ممتازصوفی شعراء بابا بلھے شاہ، امیرخسرو، شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست، بھگت کبیر اور دیگر شعراء کے کلام پڑھے۔

عابدہ پروین کی سالگرہ کے موقع پر شوبز انڈسٹری سمیت مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظیموں کی جانب سے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ معروف گلوکارہ عابدہ پروین کوستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور لطیف ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے