اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حرا مانی کے مغربی لک پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ حرا مانی کے مغربی لُک پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

حال ہی میں حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ مغربی لک کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جن پر ان کے مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ تصاویر اور ویڈیو میں اداکارہ اپنے روایتی دیسی لُک کے بجائے مغربی طرز کے لباس میں نظر آ رہی ہیں، انہوں نے سیاہ پینٹ شرٹ زیب تن کر رکھی ہے جس پر سلور ستارے جڑے ہوئے ہیں۔

حرا مانی نے اپنے لُک کو دلکش بناتے ہوئے اپنی زلفوں کو کرل کر رکھا ہے جبکہ کانوں میں لمبے سلور بُندے بھی پہن رکھے ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے ہائی ہیلز بھی پہنیں اور اپنی پراعتماد شخصیت کو مزید نکھار دیا۔

تصاویر پر اداکارہ مایا علی بھی کمنٹ کرنے سے خود کو نہ روک پائیں اور انہوں نے آگ والا ایموجی کمنٹ کیا جبکہ حرا کے مداحوں کی جانب سے بھی تعریفوں پر مبنی کمنٹس کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے