اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ووٹ کی عزت کی بات کرنیوالے بے توقیری سے حکومت بنانا چاہتے ہیں: سلمان اکرم راجہ

12 Feb 2024
12 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جو ووٹ کی عزت کی بات کرتے تھے وہ آج ووٹ کی بے توقیری اور بے عزتی سے حکومت بنانا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میری جیت کو اگلے دن شکست میں تبدیل کر دیا گیا، مجھے آر او آفس سے گریبان پکڑ کر نکال دیا گیا، یہ ان لاکھوں لوگوں کی توہین ہے جنہوں نے ووٹ ڈالا، فارم 45 کے مطابق بڑے مارجن سے جیت رہا تھا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا تقاضا کیا ہے کہ دکھائیں ایک لاکھ کی لیڈ کو کس طرح 12 ہزار میں تبدیل کر دیا گیا، انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،یہ بھی پتہ ہے کہ کیسے ہوئی، میں این اے 128 کا الیکشن 90 ہزار کی لیڈ سے جیت چکا ہوں، 8 فروری کو انٹرنیٹ بند ہوا، موبائل فون کے ڈیٹا پیکج کو بند کیا گیا، انٹرنیٹ اور فون سروس بند کرکے جھگڑا پیدا کیا گیا، ہم ہر دروازے پر دستک دیں گے، قانونی راستہ اپنائیں گے۔

سلمان اکرم نے کہا کہ آر اوز کا کردار انتہائی افسوسناک ہے، آئندہ کا لائحہ عمل پرامن احتجاج ہی ہو گا، اگر کوئی جھوٹ پر مبنی حکومت بنا بھی لے گا تو ملک اور عوام کیلئے کیا کر لے گا؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے