اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن نے کئی قومی اور صوبائی حلقوں کے حتمی نتائج روک دیئے

12 Feb 2024
12 Feb 2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کئی قومی اور صوبائی حلقوں کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں پر ممبر سندھ نثار درانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ ہارنے والا جشن، جیتنے والا دھاندلی کے الزامات لگا رہا ہے، ایسا رویہ کب تک چلے گا؟۔

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آر اوز زیادہ تر حلقوں میں حتمی نتائج جاری کر چکے ہیں، اس موقع پر نتائج روکنے سے اگلے مراحل میں تاخیر ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے این اے 56 راولپنڈی، این اے 53، این اے 52، این اے 57، این اے 60 جہلم، این اے 69 منڈی بہاؤالدین، این اے 126، این اے 127 لاہور اور این اے 87 خوشاب کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حتمی نتائج روکتے ہوئے آر او سے رپورٹ مانگ لی۔

اس کے علاوہ پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی، پی پی 43 منڈی بہاؤالدین، پی پی 12 راولپنڈی، پی پی 53، پی پی 17، پی پی 4 اٹک، پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پی پی 279 لیہ، پی پی 6 مری کے ریٹرننگ افسران کو بھی حتمی نتائج دینے سے منع کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پی بی 14 نصیر آباد، پی بی 44 کوئٹہ اور پی پی 33 گجرات، پی پی 126، پی پی 128 جھنگ کے حتمی نتائج جاری کرنے سے بھی روک دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے