اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز اور شہباز کا فضل الرحمان سے رابطہ، حکومت سازی پر مشاورت

12 Feb 2024
12 Feb 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن نے حکومت سازی کیلئے نمبر گیم پر کام تیز کر دیا، سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔

قبل ازیں لیگی صدر شہباز شریف نے بھی 24 گھنٹوں کے دوران سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے دوسرا رابطہ کیا۔

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر حالیہ انتخابات اور انتخابی نتائج پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مرکز میں حکومت سازی سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے مجلس عاملہ اور امراء اجلاس میں مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بدھ کو مجلس شوریٰ میں مشاورت کر کے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے