اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لیجنڈری اداکارقاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے 6 سال گزر گئے

11 Feb 2024
11 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ریڈیو اور ٹیلی وژن پر یادگار کردار ادا کرنے والے پاکستان کے لیجنڈری اداکارقاضی واجد کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔

قاضی واجد کا اصل نام قاضی عبدالواجد انصاری تھا، وہ 1943میں لاہور میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔انہوں نے 10 برس کی عمر میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور پہلی مرتبہ بچوں کے پروگرام’ نونہال‘ میں ادا کاری کے جوہر دکھائے۔

قاضی واجد 25برس تک ریڈیو سے منسلک رہے اور سب کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ سن 60 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کا آغاز ہوا تو قاضی واجد اس سے منسلک ہو گئے۔ان کا ٹی وی کے لیے پہلا ڈرامہ ’ایک ہی راستہ‘ تھا، جس میں انہوں نے منفی کردار نبھایا جبکہ 1969ء میں ڈرامہ ’خدا کی بستی‘ شروع ہوا تو اس میں قاضی واجد کو راجہ کا کردار ملا جس سے انہیں شہرت حاصل ہوئی۔

فن کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات پر حکومت نے انھیں 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔تاہم11 فروری 2018 کو 87 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے کراچی میں انتقال کرگئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے