اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار منیب بٹ کا اپنی شادی پر اظہار افسوس ، وجہ بھی بتا دی

11 Feb 2024
11 Feb 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اُنہیں اپنی شادی پر بےتحاشہ خرچہ کرنے پر بہت افسوس ہے۔

حال ہی میں منیب بٹ نے میزبان نادیہ خان کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں نادیہ خان نے اداکار سے پوچھا کہ اگر آپ کو اپنی زندگی کے دو واقعات درست کرنے کا موقع ملے تو وہ واقعات کون سے ہوں گے؟

اس سوال کے جواب میں منیب بٹ نے کہا کہ مجھے اگر موقع ملا تو میں ماضی میں جاکر میٹرک کے بعد انجینئرنگ کے بجائے کامرس کا انتخاب کروں گا کیونکہ مجھے انجینئرنگ بالکل پسند نہیں۔

اداکار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دراصل میٹرک کے بعد میرے والد نے زبردستی انجینئرنگ میں میرا داخلہ کروا دیا تھا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ میں انجینئر بنوں لیکن مجھے انجینئرنگ بہت مشکل لگتی تھی جس کی وجہ سے امتحان میں فیل بھی ہوگیا تھا۔

اُنہوں نے دوسرا موقع بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی شادی کی تقریبات کے انداز کو تبدیل کروں گا، زیادہ تقریبات نہیں کروں گا اور نہ ہی شادی پر فضول خرچہ کروں گا کیونکہ مجھے اب افسوس ہوتا ہے کہ میں نے اپنی شادی پر بےتحاشہ پیسہ خرچ کیا۔

منیب بٹ نے کہا کہ اب مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، پاکستان کی معاشی حالت خراب ہوتی جارہی ہے، لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں تو میں ان مشکل حالات میں کیسے بڑے پیمانے پر اپنی خوشیوں کا جشن مناؤں۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں اب بڑے بڑے ایونٹس نہیں کرتا، صرف بچوں کی خوشی کے لیے سالگرہ کا ایونٹ کرلیتا ہوں، اس کے علاوہ کوئی ایونٹ بڑے پیمانے پر نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ منیب بٹ نے سال 2018 میں اداکارہ ایمن خان سے شادی کی تھی، ان کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے کیونکہ شادی کی تقریب میں 9 مختلف ایونٹس رکھے گئے تھے۔

منیب بٹ اور ایمن خان کی  شادی کی شروعات ڈھولکی سے ہوئی تھی جس کے بعد مایوں، مہندی، دیگر ایونٹس، نکاح، بارات اور ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے