اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 282.05 قیمت فروخت : 281.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.01 قیمت فروخت : 918.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 337600 دس گرام : 289500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 309464 دس گرام : 265373
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3405 دس گرام : 2922
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سول سیکرٹریٹ میں دو روزہ فری سکریننگ کیمپ کا آغاز

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(لاہور نیوز) سول سیکرٹریٹ میں دو روزہ فری سکریننگ کیمپ کا آغاز ہو گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سول سیکرٹریٹ میں فری سکریننگ کیمپ کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کیمپ میں کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور سکریننگ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے زیر اہتمام سکریننگ کیمپ دو روز جاری رہے گا جس میں ایچ آئی وی (ایڈز)، ہیپاٹائٹس بی، سی، بلڈ پریشر، شوگر، ٹی بی کے امراض کے مفت ٹیسٹوں کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ کیمپ میں سرکاری ملازمین کو ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین لگوانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے