اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں نمونیا مزید 9 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں نمونیا کی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی، نمونیا مزید9 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں نمونیا سے ایک بچہ جاں بحق  ہوگیا جس کے بعد پنجاب میں نمونیا سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 291تک پہنچ گئی ہے۔

ایک روز کے دوران صوبہ بھر سے نمونیا کے مزید 285 جبکہ لاہور میں140 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبائی دارالحکومت  میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار870 تک پہنچ گئی جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 12 ہزار 460سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی سموگ بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے