اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سخت سردی کے باعث ہر عمر کے افراد بخار، کھانسی اور گلے میں درد کی شکایات کرنے لگے

31 Jan 2024
31 Jan 2024

(ویب ڈیسک) گزشتہ سخت سردی کی لہر کے باعث ہر عمر کے افراد انفیکشن میں مبتلا ہونے لگے، ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

ڈاکٹر توکل گل نے بتایا کہ انفیکشن کے مریضوں میں سب سے زیادہ چھوٹے بچے متاثر ہوئے ہیں اور اگر یہ انفیکشن کو نظرانداز کر دیا گیا تو بچے نمونیا اور خسرے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں سے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد دگنی ہو گئی، ان میں سے زیادہ تر کیسز وائرل انفیکشن کے ہیں جن کا علاج مریض کے علامات دیکھتے ہوئے کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز  نے مریضوں کو خود سے ادویات کا استعمال اور اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے سے سختی سے منع کیا ہے، اچانک سے موسم میں تبدیلی کے باعث بڑی تعداد میں لوگ انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں، ان میں سے کئی مریض بخار، کھانسی، گلے میں درد اور زکام کی شکایت کر رہے ہیں، ڈاکٹرز  نے شہریوں سے درخواست کی کہ لوگ باہر کا کھانا نہ کھائیں اور گھر میں ہی وقت گزاریں بالخصوص شام اور رات کے اوقات میں جب درجہ حرارت نیچے گرنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے