اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 سیریز میں شاہینوں کی کیویز کو دبوچنے کی تیاریاں شروع

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں تیاریاں شروع کر دیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچنے والی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

اس دوران کپتان شاہین شاہ آفریدی نیٹ پر مکمل فٹ نظر آئے جبکہ نیٹ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ 14 جنوری کو سیڈن پارک  ہیملٹن،تیسرا 17 جنوری کو یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن ، چوتھا 19 جنوری کو  ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ بھی  ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے