اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

08 Jan 2024
08 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی 20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق محمد رضوان اس وقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں نائب کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی اور پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل شاداب خان قومی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے