اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کرائے داروں کا مالک مکان پر تشدد، گھر کی دہلیز کا تقدس بھی پامال

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(دنیا نیوز) تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں کرائے داروں نے مالک مکان پر تشدد کر کے گھر کی دہلیز کے تقدس کو بھی پامال کر دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو مالک مکان پر تشدد کرتے اور اس کے گھر کے دروازے توڑتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نے مالک مکان کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

مدعی سارہ سعید نے تھانہ ڈیفنس اے میں انصاف کے حصول کیلئے درخواست دی جس پر ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے گھر کی دہلیز کے تقدس کو پامال کیا، ملزمان نے مالک مکان کو اسلحے کے زور پر ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

مقدمے میں ریاض حسین، ساجد ریاض، زوہیب ریاض، کاشف ریاض، شاہد ریاض نامی ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے