اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ضمانتیں خارج کرنے کا معاملہ: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت 4 دسمبر کو ہوگی

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 4 دسمبر کو سماعت کرے گا جس کی رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اے ٹی سی کی جانب سے ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے جبکہ سابق وزیراعظم نے لاہور ہائیکورٹ سے خارج ضمانتوں کو بحال کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے