اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریلوے سٹیشن سکیورٹی رسک، بیشتر سی سی ٹی وی کیمرے جواب دے گئے

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ریلوے سٹیشن سکیورٹی رسک بن گیا، ریلوے انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ریلوے سٹیشن پر نصب اکثر سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہوچکے۔

لاہور  ریلوے  سٹیشن جیسی  اہم اورحساس جگہ کی سکیورٹی  نظر انداز کر دی گئی،  مختلف پلیٹ فارمز پرلگے 47 کیمروں میں سے 36 سے زائد کیمرے خراب ہو چکے،ریلوے انتظامیہ کی غفلت کے باعث خراب کیمروں کو کئی ماہ بعد بھی ٹھیک ہو سکے نہ انہیں  تبدیل کیا جا سکا، پلیٹ فارم نمبر 2، 4اور مین لابی میں نصب  کیمروں کا رزلٹ بھی  ناقص نکلا۔

ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس نے اگست میں نئے کیمروں  کا  ٹینڈر جاری کیا مگر  کیمرے  ٹھیک نہ ہوئے،  ریلوے  سٹیشن  پر   سامان چوری  کے واقعات بھی بڑھ گئے،خراب کیمروں کی وجہ سے چوروں اور جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنا بھی  مشکل ہوگیا۔

ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ وزارت ریلوے نے چند وجوہات کی بنا پر کیمروں کے لیے ٹینڈر منسوخ کرکے دوبارہ ٹینڈر کرنے کی ہدایت کی ہے،  جدید کیمروں کے لیے جلد  دوبارہ ٹینڈر جاری کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے