اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوازشریف کیخلاف ماضی کےغلط فیصلے عدلیہ کے ماتھے پر داغ ہیں: رانا ثناء اللہ

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ماضی میں نواز شریف کیخلاف فیصلے غلط تھے جو عدلیہ کے ماتھے پر داغ ہیں۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کو 7 سال بعد ایون فیلڈ ریفرنس میں انصاف ملا، اللہ نے انہیں سرخرو کیا ہے، العزیزیہ ریفرنس بھی فراڈ ہے جس میں جج ارشد ملک مرحوم کیخلاف فیصلہ آ چکا ہے، العزیزیہ کا فیصلہ برقرار نہیں رہنا چاہیے۔

صد ر مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ ازخود نوٹس کے تحت العزیزیہ ریفرنس مکمل ختم ہو جانا چاہیے، ماضی میں نواز شریف کیخلاف فیصلے غلط تھے جو عدلیہ کے ماتھے پر داغ ہیں، ان فیصلوں کو جتنی جلدی ختم کر دیا جائے وہ عدلیہ کے لیے باعث عزت ہو گا، میرے خیال سے العزیزیہ کیس 2 دن میں ختم ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں نے فیصلہ قانون کے مطابق کرنا ہے عدالتی تشریح کے مطابق نہیں کرنا اور قانون اس وقت موجود ہے،یہ چیلنج نہیں ہوا کہ تاحیات نااہلی نہیں ہو گی بلکہ 5 سال کے لئے ہو گی، 62 ون ایف کے تحت عدالتی تشریح کے بعد پارلیمان نیا قانون بنا چکی جس کو کہیں چیلنج نہیں کیا گیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے، جس فیصلے کے تحت نواز شریف کو پارٹی صدارت سے الگ کیا گیا آج وہی فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کے آڑے آ رہا ہے، یہ اللہ کا انصاف ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ہم نے آج پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز کے متعلق لائحہ عمل طے کر لیا ہے، نواز شریف ہر ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہر امیدوار سے خود ملاقات کرینگے، ہر ڈویژن کی میٹنگ کے بعد پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا  جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے