اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بگ بیش لیگ: عماد وسیم کا میلبرن سٹارز سے معاہدہ ہو گیا

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کی فرنچائز میلبرن سٹارز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

عماد وسیم بگ بیش لیگ میں جلوہ گر ہوں گے اور ان کا بی بی ایل کی فرنچائز میلبرن سٹارز سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

عماد وسیم بگ بیش میں 25 دسمبر کے بعد سے میلبرن سٹارز کو دستیاب ہوں گے۔

جی ایم میلبرن سٹار بلیئر کراؤچ کا کہنا تھا کہ میلبرن کے پاکستانی فینز کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہوں، پاکستانی شائقین میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں عماد وسیم، اسامہ میر اور حارث رؤف کو دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عماد وسیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی کا وسیع تجربہ موجود ہے۔

یاد رہے کہ سابق آل راؤنڈر نے 24 نومبر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے