اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ویمنز ٹیم کو کیویز الیون کے ہاتھوں پریکٹس میچ میں شکست

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(لاہور نیوز) نیوزی لینڈ الیون ویمنز نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی 20 پریکٹس میچ میں 28 رنز سے شکست دیدی، منگل کو کھیلے گئے پہلے پریکٹس میچ میں پاکستان ویمنز نے 57 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

برٹ سٹکلف اوول لنکن میں آج کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ دی، انہوں نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168رنز سکور کیے، جی ای پلیمر نے 35 گیندوں پر 52 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

او این گین نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، نشرہ سندھو اور وحیدہ اختر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر140 رنز بنا پائی، منیبہ صدیقی نے چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز کی اننگز کھیلی، نجیہہ علوی 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے این ایچ پٹیل اور کے اے نائٹ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 3 دسمبر سے ہو گا، سیریزمیں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں، ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے