(لاہور نیوز) یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی ورلڈ رینکنگ فائٹ کل تھائی حریف سے بنکاک میں ہوگی۔
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونیوالی ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستان باکسر عثمان وزیر کی انٹرنیشنل فائٹ جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ہوگی، پاکستان سٹا ر باکسر عثمان وزیر کی یہ 12 ویں انٹرنیشنل فائٹ ہوگی۔
فائٹ کے دوران پاکستانی باکسرکوسپورٹ کرنے تھائی لینڈمیں تعینات پاکستانی سفیر یاسر حسین بھی موجود ہونگے،گلگت بلتستان سےتعلق رکھنے والے عثمان وزیراپنی انٹرنیشنل فائٹ کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں۔
عثمان وزیر نے کہا کہ انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کی بھرپور تیاری کی ہے، پوری امید ہے کہ بین الاقوامی سطح پرناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہوں گا، اس اہم فائٹ میں میری کامیابی کے لئے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔