اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال : پہلے 4 ماہ میں پاکستانی فوڈ ایکسپورٹ میں اضافہ

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستانی فوڈ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر خوراک کی برآمدات 30 فیصد تک بڑھ گئیں، پہلے 4 ماہ میں ایک ارب 94 کروڑ47 لاکھ ڈالر کی غذائی اشیا برآمد کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق چاول کی ایکسپورٹ 30 فیصد اضافے سے 71 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی، پھلوں کی برآمدات 13.53 فیصد بڑھیں جس کا حجم  10 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہا جبکہ مصالحوں کی ایکسپورٹ 24.56 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 47 لاکھ ڈالر رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئل سیڈز اور میوہ جات کی برآمدات 292 فیصد اضافے سے 30 کروڑ 68 لاکھ ڈالر رہیں، چینی کی ایکسپورٹ میں100 فیصد اضافہ ہوا جس کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گوشت کی برآمدات 18.77 فیصد اضافے سے 15 کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت کی رہیں، مچھلی کی ایکسپورٹ میں 8 فیصد اور سبزیوں کی برآمدات میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ جولائی تا اکتوبرپاکستان سے تمباکوکی ایکسپورٹ میں 21 فیصد کمی آئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے