اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مثبت معاشی اشاریے، سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 61 ہزار کی حد عبور

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(لاہور نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخیں رقم ہونے لگیں۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دن کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 323 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 61 ہزار 137 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

دوسری جانب امریکی کرنسی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کے نرخوں میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 285 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے