اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی فی یونٹ 3 روپے 53 پیسے تک مزید مہنگی ہونے کا امکان

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(ویب ڈیسک)ہوشربا مہنگائی کے دوران بجلی فی یونٹ 3 روپے 53 پیسے تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

فیول پرائس اور بقایاجات کی مد میں سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی،قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر کیلئے پیداواری لاگت کے مطابق ایف سی اے کا اضافہ 36 پیسے ہے،درخواست میں 3 روپے 16 پیسے بقایاجات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔

فیول پرائس کی مد میں بقایاجات مجموعی طور 28 ارب سے زائد ہیں،ایف سی اے اور بقایاجات کا مجموعی طور پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر پڑے گا۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد آج حتمی فیصلہ کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے